Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

عورت ایامِ مخصوصہ میں دعا کے طور پر وظائف اور قرآنی آیات پڑھ سکتی ہے؟

Fatwa no.
01-WAT

Question

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) عورت ایام مخصوصہ میں دعا کے طور پر وظائف اور قرآنی آیات پڑھ سکتی ہے ؟

Answer (beginning)

جواب جاننے سے پہلے ذہن نشین رہے کہ عورت کا ایام حیض و نفاس میں قرآن پاک کی تلاوت کرنا حرام ہے۔ البتہ وہ آیات جو ذکر و ثناء و مناجات و دعا پر مشتمل ہوں، انہیں تلاوت کی نیت کئے بغیر ،ذکر و دعا کی نیت سے پڑھنا جائز ہے۔ اس تفصیل کے مطابق صورت مسئولہ کا جواب یہ ہے کہ مخصوص ایام میں عورت درود پاک اور وہ وظائف جو قرآنی آیات کے علاوہ ہوں مطلقاً پڑھ سکتی ہے، البتہ اگر قرآنی آیت پر مشتمل وظائف ہوں، تو ان میں یہ تفصیل ہو گی کہ اگر وہ و ظائف ایسی قرآنی آیات پر مشتمل ہوں کہ جن میں ذکر و شنا و مناجات و دعا کا معنی پایا جاتا ہے ،انہیں تلاوت کی نیت کئے بغیر ، ذکر و دعا کی نیت سے پڑھنا جائز ہے۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.