Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

دودھ پلانے میں ہجری مہینوں کا اعتبار ہوگا یا عیسوی کا؟

Issued
ماہنامہ فیضان مدینہ جمادی الآخر 1442ھ

Question

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ بچے کو دو سال تک دودھ پلاسکتے ہیں اس میں شمسی مہینوں کا اعتبار ہے یا قمری کا؟ کیا شمسی کا بھی اعتبار جائز ہو گا ؟

Answer (beginning)

بچے کو جو دو سال تک دودھ پلاسکتے ہیں، اس دودھ پلانے میں قمری مہینوں ( محرم صفر ربیع الاول ۔ ۔ الخ) کا اعتبار ضروری ہے۔ شمسی مہینوں (جنوری، فروری مارچ ۔ ۔ ۔ الخ ) کا اعتبار کر کے دو سال پورے کرنا حرام ہے کہ یوں قمری دو سال سے کچھ دن زیادہ دودھ پلانا پایا جائے گا جبکہ قمری ماہ کے اعتبار سے دو سال پورے ہونے کے بعد بچے کو عورت کا دودھ پلانا حرام ہے ، البتہ قمری ڈھائی سال سے پہلے پلا دیا تو حرمت رضاعت ثابت ہو جائے گی۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.