Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
نماز کی رکعتوں میں ایک ہی سورت کی تکرار
- Fatwa no.
- 55:Web
- Issued
- 13 جمادى الآخر 1442ھ / 27 جنوری 2021ء
Question
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ اگر کوئی شخص نماز کی پہلی رکعت میں بھی سورہ فاتحہ کے بعد سورہ اخلاص پڑھے اور دوسری رکعت میں بھی سورہ اخلاص ہی ملائے تو کیا اس کی نماز صحیح ہو گی ؟
Answer (beginning)
جی ہاں! پوچھی گئی صورت میں نماز تو صحیح ہو گی لیکن فرضوں میں بلا عذر ایسا کرنا مکروہ تنزیہی ہے۔ ہاں اگر کوئی عذر ہو مثلاً کوئی اور سورت یاد ہی نہیں آرہی تو کراہت نہیں، اسی طرح نوافل میں بھی کراہت نہیں۔ صدرالشریعہ بدر الطریقہ حضرت علامہ مولانا مفتی محمد امجد علی اعظمی علیہ الرحمہ لکھتے ہیں: ”دونوں رکعتوں میں ایک ہی سورت کی تکرار مکروہ تنزیہی ہے ، جب کہ کوئی مجبوری نہ ہو اور مجبوری ہو تو بالکل کراہت نہیں، مثلاً پہلی رکعت میں پوری قُل اَعُوذُ بِرَبِّ النَّاسِ پڑھی، تو اب دوسری میں بھی یہی پڑھے یا دوسری میں بلا قصد وہی پہلی سورت شروع کر دی یا دوسری سورت یاد نہیں آتی، تو وہی پہلی پڑھے۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.