Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

مکہ کا رہائشی عمرہ کا احرام کہاں سے باندھے گا؟

Fatwa no.
39:Web
Issued
08 جمادی الاولی 1442ھ /24دسمبر 2020ء

Question

(دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ میں مکہ مکرمہ میں نوکری کرتا ہوں، کیا میں عمرے کے لئے احرام اپنے گھر سے ہی باندھ سکتا ہوں یا مسجد عائشہ جاکر احرام باندھنا ہو گا؟

Answer (beginning)

مکہ مکرمہ یعنی حدود حرم میں رہنے والے اگر عمرہ ادا کرنا چاہیں تو ان کو حرم سے باہر جا کر احرام باندھنا ہو گا اور مسجد عائشہ سے احرام باندھنا ان کے لئے بہتر ہے۔ لہذا آپ بھی حدودِ حرم میں رہتے ہیں تو گھر سے عمرے کا احرام نہیں باندھ سکتے بلکہ حدودِ حرم سے باہر کسی مقام سے اور بہتر ہے کہ مسجد عائشہ سے عمرے کا احرام باندھیں۔ البتہ جو لوگ حل میں (میقات کے اندر اور حدودِ حرم سے باہر ) رہنے والے ہیں ان کے لئے عمرے کے احرام میں حج کی طرح حکم یہ ہے کہ بیرونِ حرم کہیں سے بھی احرام باندھ سکتے ہیں اور گھر سے احرام باند ھنا ان کے لئے افضل ہے۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.