Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

پراڈکٹ کے ساتھ آنے والا انعام دکاندار کا خود رکھ لینا کیسا؟

Issued
ماہنامہ فیضان مدینہ جمادی الاولی 1442ھ

Question

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ بعض اوقات کمپنی کی طرف سے مختلف پراڈکٹس پر کوئی ایکسٹرا چیز مثلاً کیچپ، جیم یا کسٹر ڈ وغیرہ کا ساشہ لگا ہوتا ہے جو کمپنی بطور اسکیم گاہک کو دینے کے لئے لگاتی ہے تو ہم وہ ساشے اتار کر علیحدہ سے اپنی دکان پر بیچتے ہیں۔ کیا ایسا کرنا ہمارے لئے جائز ہے ؟

Answer (beginning)

خرید و فروخت کے بنیادی اصولوں میں سے ہے کہ جب ایک آدمی کوئی چیز خرید لیتا ہے تو وہ اس چیز کا مالک بن جاتا ہے اور اس میں اپنی مرضی سے کوئی بھی جائز تصرف کر سکتا ہے اس پر وہ بیچنے والے کو جوابدہ نہیں ہوتا۔ مثال کے طور پر ایک شخص نے کوئی مکان خریدا اور مکان اس کے نام ٹرانسفر ہو گیا تو اب بیچنے والا اسے اس بات کا پابند نہیں کر سکتا کہ یہ مکان میرے فلاں رشتہ دار کو ہی کرایہ پر دو یا جب بیچنا ہو تو مجھے ہی بیچنا، کیونکہ جب خرید و فروخت مکمل ہو گئی تو دونوں لا تعلق ہو گئے اب خریدار پر اس طرح کے کوئی حقوق عائد نہیں ہوں گے۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.