Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
کیا کپڑے بدلنے سے وضو ٹوٹ جائے گا؟
- Fatwa no.
- 26: Web :
- Issued
- 23 ربیع الثانی 1442ھ / 09 دسمبر 2020ء
Question
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ اگر نماز کے لئے وضو کیا ہو اور پھر کپڑے بدل لیں تو وضو ٹوٹ جائے گا ؟
Answer (beginning)
جی نہیں ! کپڑے بدلنے یا ستر دیکھ لینے سے وضو نہیں ٹوٹتا۔ لہذا کپڑے بدل کر اسی وضو سے نماز پڑھ سکتے ہیں۔ چنانچہ صدرالشریعہ بدرالطریقہ حضرت علامہ مولانا مفتی محمد امجد علی اعظمی علیہ الرحمہ لکھتے ہیں: عوام میں جو مشہور ہے کہ گھٹنایا اور ستر کھلنے یا اپنا یا پر ایا ستر دیکھنے سے وضو جاتا رہتا ہے محض بے اصل بات ہے۔ ہاں وضو کے آداب سے ہے کہ ناف سے زانو کے نیچے تک سب ستر چھپا ہو بلکہ استنجے کے بعد فوراً ہی چھپا لینا چاہیے کہ بغیر ضرورت ستر کھلا رہنا منع ہے اور دوسروں کے سامنے ستر کھولنا حرام ہے۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.