Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

فلموں،ڈراموں اور گانوں کی سی ڈیز بیچنے سے متعلق چند احکام؟

Fatwa no.
7117:Sar
Issued
24 ربیع الاول 1442ھ/11نومبر 2020ء

Question

(دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ فلموں، ڈراموں اور گانوں کی سی ڈیز فروخت کرناکیسا ہے ؟ اور دوکان پر مذکورہ سی ڈیز فروخت کرنے پر اجارہ کرنا کیسا ہے ؟ اور اس کام پر جو تنخواہ ملی وہ حلال ہے یا حرام ؟ اگر مالک دوکان تنخواہ کسی اور حلال مال سے دے ، دوکان کی آمدنی سے نہ دے ، تو وہ تنخواہ لینا شرعا کیسا ہے ؟

Answer (beginning)

فلموں، ڈراموں اور گانوں کی سی ڈیز فروخت کرناشر عانا جائز و گناہ ہے، کیونکہ مروجہ فلمیں، ڈرامے دیکھنا اور گانے شرعاًناجائز سننا، ناجائز و گناہ ہے اور سی ڈیز فروخت کرنا ایک ناجائز کام پر مدد کرنا ہے اور ناجائز کام پر مدد کرنا بھی ناجائز و گناہ ہے اور دوکان پر ان سی ڈیز کو فروخت کرنے پر اجارہ کرنا بھی ناجائز و گناہ ہے، کیونکہ یہ معصیت (گناہ) پر اجارہ کرنا ہے اور گناہ پر اجارہ کرنا بھی گناہ ہے اور اس کام پر جو تنخواہ ملے گی وہ بھی حرام ہے ، جس سے لی ہے ، اسے واپس کرنا واجب ، اگر چہ مالک دوکان نے حلال مال سے دی ہو۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.