Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

شرعی معذور کسے کہتے ہیں؟

Fatwa no.
13: Web
Issued
09 ربیع الثانی 1442ھ / 25 نومبر 2020ء

Question

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ طہارت اور نماز کے معاملے میں شرعی معذور کون ہوتا ہے اور اس کے کیا احکام ہیں؟

Answer (beginning)

شرعی معذور وہ شخص ہوتا ہے کہ جس پر ایک نماز کا اول سے آخر تک پورا وقت ایسا گزر جائے کہ اس پورے وقت میں وضو توڑنے والی کوئی چیز مثلا ریح کا خارج ہونا، اس طرح مسلسل پایا جائے کہ اسے اتنا وقت بھی نہ ملے کہ وہ وضو کر کے فرض ادا کر سکے ، ایسی صورت میں یہ شرعی معذور کہلائے گا ، اور اس کا حکم یہ ہوتا ہے کہ وہ نماز کے ایک وقت میں وضو کرے ، اب وضو توڑنے والی وہ چیز جو مسلسل پائی جارہی ہے ، اس کے آنے سے وضو نہیں ٹوٹے گا ، اور یہ اسی ایک وضو سے ہی اس وقت میں نمازیں بھی پڑھ سکتا ہے۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.