Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

مسافر اپنا سامان بھول جائے تو ڈرائیور کیا کرے؟

Issued
ماہنامہ فیضان مدینہ ربیع الآخر 1442ه

Question

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میں ٹیکسی چلاتا ہوں بعض اوقات مسافر اترتے ہوئے اپنا سامان بھول جاتے ہیں تو میرے لئے اس سامان سے متعلق کیا حکم شرعی ہے؟

Answer (beginning)

مسافروں کا جو سامان آپ کو اپنی ٹیکسی سے ملے ، وہ لقطہ کے حکم میں ہے اور لفظہ کا حکم یہ ہے کہ اصل مالک کی تلاش کے لئے ممکنہ حد تک تشہیر کی جائے مثلاً جہاں سے اٹھایا یو نہی جہاں ڈراپ کیا وہاں معلومات مل سکتی ہوں تو وہاں پتا کیا جائے کچھ انتظار بھی کیا جائے کہ مالک خود ٹیکسی والے کی تلاش میں ہو تو اسے مل جائے اگر مالک مل جائے تو یہ سامان اس کو دے دیں آپ بری الذمہ ہو جائیں گے لیکن اس کے باوجودا گر کسی طرح مالک کا پتا نہ چلے تو یہ سامان اپنے پاس حفاظت کی غرض سے رکھ لیں اس کے ملنے کی جب امید نہ رہے تو اس کی طرف سے کسی شرعی فقیر ، مسکین کو صدقہ کر دیں، یونہی اگر آپ شرعی فقیر ہیں تو مدت مذکورہ تک…

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.