Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

نعل پاک یا روضہ رسول کی تصویر بنانا اور تعظیم کرنا؟

Issued
ماہنامہ فیضان مدینہ ربیع الاول 1442ھ

Question

(دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کے روضہ اقدس یا نعل پاک کی تصویر اور نقش بنانا اور ان کی تعظیم و تکریم کرنا کیسا ہے ؟ اس بارے میں راہنمائی فرما دیں۔

Answer (beginning)

حضور سید عالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کے روضہ اقدس یا نعل پاک کی تصویر اور نقش بنانا جائز ہے اور ان کی تعظیم و تکریم ہر مسلمان کے ایمان کا تقاضا ہے۔ روضہ اقدس اور نعلین شریفین کے نقش اور ان سے برکتوں کا حصول چودھویں صدی کی ایجاد نہیں، بلکہ نقش روضہ اقدس کا ثبوت تابعین اور نقش نعل پاک کا ثبوت تبع تابعین سے ہے جب سے آج تک ہر دور اور طبقہ کے علماء و صلحا میں معمول اور رائج رہا ہے ، اور شرقآًخر باہر دور کے علمائے دین و ائمہ معتمدین، اکا بر دین انہیں بوسہ دینے ، آنکھوں سے لگانے، سر پر رکھنے کا حکم فرماتے رہے اور ان سے تبرک حاصل کرتے اور ان کی تکریم و تعظیم کرتے آئے ہیں۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.