Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

130 کلو میٹر سفر کے دوران میرے اپنے شہر سے بھی گزر ہوگا کیامیں اس دوران نماز قصر کروں گا؟

Answered by
مفتی علی اصغر صاحب مدظله العالی
Fatwa no.
996:Gul
Issued
08 محرم الحرام 1438ھ /10اکتوبر 2016ء

Question

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میراگھر لکسیاں میں ہے اور لکسیاں کے ایک جانب سر گودھا ہے جس کا فاصلہ تقریبا40 کلو میٹر ہے اور لکسیاں کے دوسری جانب لاہور ہے جس کا فاصلہ تقریبا 130 کلو میٹر ہے، لاہور میں کسی ضروری کام سے جانے کے لئے میں گھر سے نکل کر سر گودھا آیا، اور سرگودھا سے لاہور جانے کا ایک ہی راستہ ہے جو لکسیاں کی آبادی سے ہو کر جاتا ہے کوئی بائی پاس والا راستہ نہیں ہے لہذا میں جب سرگودھا سے لاہور کے گاڑی میں سوار ہوں گا تو وہ گاڑی بھی لکسیاں سے ہو کر ہی جائے گی تو سوال یہ ہے کہ سرگودھا میں، میں نماز قصر پڑھوں گا یا مکمل ؟

Answer (beginning)

پوچھی گئی صورت میں آپ سر گودھا میں مکمل نماز پڑھیں گے کیونکہ نماز قصر کرنے کے لئے ضروری ہے کہ انسان کم از کم 92 کلو میٹر کا سفر کرنے کی نیت سے نکلے اور آپ 92 کلو میٹر کا سفر کرنے سے پہلے ہی اپنے وطن اصلی میں پہنچ جائیں اس طرح آپ کا سر گودھا کے لئے جو سفر ہے وہ چونکہ 92 کلو میٹر سفر کرنے کا نہیں ہے لھذا سر گودھا شہر میں پہنچ کر اور سر گودھا آنے جانے کے دوران نماز پوری پڑھیں گے۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.