Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
کمپنی کی طرف سے دکان دار کو دئیے گئے تحائف لینا کیسا؟
- Issued
- ماہنامہ فیضان مدینہ شوال المکرم 1441ء
Question
دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ میری قوم کی دکان ہے میرا سوال یہ ہے کہ کمپنی اپنی تشہیر (Advertising) کے لئے جو تحفے دیتی ہے کیا وہ لینا ٹھیک ہے؟
Answer (beginning)
اس مسئلے کی مختلف صورتیں ہیں، جن کا حکم درج ذیل ہے: (1) معمولی نوعیت کا گفٹ جس کا مقصد تشہیر ہوتا ہے جیسے عام طور پر کیلنڈر دے دیا جاتا ہے کہ دکان پر لگایا جائے گا کمپنی کا نام لکھا ہوا نظر آئے گا جس سے کمپنی کی تشہیر ہو گی، بعض اوقات کوئی ایسا پیس دے دیتے ہیں جو ٹیبل پر رکھا جاتا ہے کہ یہ ٹیبل پر رکھا رہے گا اس پر کمپنی کا نام لکھا ہوا ہے تو اس سے کمپنی کی تشہیر ہو گی، اس کا مقصد تشہیر ہوتا ہے۔ یہ گفٹ لینا جائز ہے۔ (2) ایک وہ انعام ہوتا ہے جو پروڈکٹ کی فروخت پر لگایا ہوتا ہے کہ آپ اتنی پروڈکٹس فروخت کریں گے تو آپ کو یہ انعام ملے گا، یہ بھی جائز ہے۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.