Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
آدھی کلائی تک چڑھی ہوئی آستینیں نماز کے دوران نیچے کرنے کا حکم
- Answered by
- مولانا عبد الرب شاکر عطاری مدنی
- Fatwa no.
- WAT-2947
- Issued
- 03 صفر 1446ھ / 09 اگست 2024ء
Question
نماز کے دوران کف، ہاف کلائی تک فولڈ تھے، ایک رکعت پڑھنے کے بعد سیدھے کیے تو نماز کا کیا حکم ہے؟
Answer (beginning)
پڑھی گئی صورت میں اگر عمل قلیل (معمولی عمل) کے ذریعے آستین کو سیدھا کر لیا، تو اس صورت میں نماز ہو جائے گی اور اگر عمل کثیر کے ذریعے آستین کو سیدھا کیا (یعنی اس طریقے سے سیدھا کیا کہ دور سے دیکھنے والے کو اس کے نماز میں نہ ہونے کا غالب گمان ہو) تو نماز فاسد ہو جائے گی اور اس نماز کو دوبارہ پڑھنا لازم ہو گا۔ یاد رہے کہ مذکورہ حکم اسی صورت میں ہے کہ اگر کف آدھی کلائی تک یا اس سے کم فولڈ کیے تھے، ہاں اگر کف آدھی کلائی سے زیادہ فولڈ تھے، تو اگرچہ ایک رکعت کے بعد عمل قلیل کے ذریعے اسے درست کر لیا ہو، تب بھی نماز مکروہ تحریمی ہوگی اور اس نماز کا اعادہ (دوبارہ پڑھنا) واجب ہو گا۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.