Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

جس کتاب میں جاندار کی تصویر ہو، اسے استعمال کرنا

Answered by
مولانا محمد آصف عطاری مدنی
Fatwa no.
WAT-2943
Issued
02 صفر 1446ھ / 08 اگست 2024ء

Question

سکول وغیرہ کی ایسی کتاب استعمال کرنا جس میں متعلقہ مواد کے ساتھ کسی جاندار کی تصویر ہو، اس کا کیا حکم ہے؟

Answer (beginning)

ایسی کتاب جن میں جاندار کی تصاویر ہوں، ان کتاب کو پڑھنا، اپنے پاس رکھنا شرعاً جائز ہے، جبکہ ان کا مواد خلاف شرع نہ ہو، کیونکہ ان میں مقصود کتاب (یعنی علم و فن کا حصول) ہے، اور حفاظت سے رکھنا بھی کتاب کی غرض سے ہے، تصاویر کی غرض سے نہیں۔ تصاویر یہاں محض ضمنی ہوتی ہیں، جیسے اس وقت کثیر اشیاء مارکیٹ میں ایسی پائی جاتی ہیں جن میں تصویر مقصود نہیں ہوتی، بلکہ مقصود کچھ اور ہوتا ہے اور ضمنا ساتھ تصویر ہوتی ہے، جیسے مختلف کرنسی نوٹ، ریال، شیپیو اور شربت وغیرہ کی شیشیاں وغیرہ وغیرہ، لہذا ان کو رکھنا جائز ہے۔ لیکن واضح رہے کہ ممنوع تصویر بنانا یہاں بھی جائز نہیں ہے۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.