Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

حائضہ عورت کا روضۂ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر حاضری دینا

Answered by
مولانا محمد شفیق عطاری مدنی
Fatwa no.
WAT-2942
Issued
30 محرم الحرام 1446ھ / 06 اگست 2024ء

Question

کیا روضہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر حافظہ عورت ناپاکی کی حالت میں حاضری دے سکتی ہے؟

Answer (beginning)

رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے روضہ اطہر کی زیارت و حاضری بہت بڑی سعادت، عظیم عبادت، اللہ کریم کا قرب پانے کا ذریعہ اور اس کا حکم واجب کے قریب ہے، لہذا حج و عمرہ پر جانے والی یا مدینہ منورہ میں حاضری دینے والی عورت کے لیے بھی روضہ رسول صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کی حاضری ضروری ہے اور اگر عورت ناپاکی کی حالت میں ہو، تب بھی حاضری دے۔ البتہ عورت کے لیے مخصوص ایام میں مسجد میں جانا حرام ہے، لہذا حیض و غیرہ کی حالت میں جتنا حصہ مسجد شریف کا ہے، اس میں نہیں جا سکتی بلکہ اس حصے کے باہر کھڑی ہو کر حاضری دے اور سلام عرض کرے۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.