Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

اشتہارمیں گمشدہ کی تصویر دینے کا حکم

Answered by
مولانا محمد سجاد عطاری مدنی
Fatwa no.
WAT-2933
Issued
01 صفر 1446ھ / 07 اگست 2024ء

Question

میرا سوال یہ ہے کہ گمشدہ مرد یا عورت کے اشتہار میں تصویر دینا کیسا ہے؟

Answer (beginning)

تلاش گمشدگی کے اشتہار میں حاجت کی بنا پر مرد یا عورت کی تصویر دینا جائز ہے۔ مسئلہ کی تفصیل یہ ہے کہ شریعت اسلامیہ کی رو سے بلا عذر شرعی کسی جاندار کی تصویر بنانا اور بنوانا، ناجائز و حرام ہے کہ احادیث مبارکہ میں تصویر بنانے اور بنوانے کے متعلق سخت و عیدیں مذکور ہیں۔ البتہ جہاں ضرورت و حاجت ہو، مثلاً شناختی کارڈ یا پاسپورٹ پر تصویر کہ اس کے بغیر اپنے وطن میں بھی رہنا مشکل ہو گا یا سفر حج نہیں کر سکے گا، تو وہاں علمائے کرام نے حاجت کی بنا پر تصویر کھینچوانے کی اجازت دی ہے۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.