Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
حالتِ حیض میں حج کا احرام باندھنے اورحج کے افعال ادا کرنے کا حکم
- Answered by
- مولانا محمد سعید عطاری مدنی
- Fatwa no.
- WAT-2932
- Issued
- 01 صفر 1446ھ / 07 اگست 2024ء
Question
عورتِ حیض کی حالت میں احرام کیسے باندھے اور ارکانِ حج کیسے ادا کرے؟
Answer (beginning)
حج کا احرام باندھے وقت عورت اگر حالتِ حیض میں ہو تو وہ اسی حالت میں احرام باندھے گی اور سوائے طواف زیارت کے حج کے تمام ارکان و افعال ادا کرے گی اور طواف زیارت پاک ہونے کے بعد کرے گی۔ امام ترمذی علیہ الرحمہ حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے مرفوعاً روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ان النفساء والحائض تغتسل وتحرم وتقضي المناسك كلها غير أنها لا تطوف بالبيت حتى تطهر“ ترجمہ: نفاس اور حیض والی عورت غسل کر کے احرام باندھے اور سوائے طوافِ بیت اللہ کے باقی تمام مناسک ادا کرے، یہاں تک پاک ہو جائے۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.