Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
شیلا نام کا مطلب اور شیلا نام رکھنا کیسا ؟
- Answered by
- مولانا محمد شفیق عطاری مدنی
- Fatwa no.
- WAT-2923
- Issued
- 25 محرم الحرام 1446ھ / 01 اگست 2024ء
Question
شیلا نام کا کیا مطلب ہے اور یہ نام رکھنا کیسا؟
Answer (beginning)
شیلا کا معنی ہے "پختہ پہاڑ، پتھر کا نیلا، چٹان۔ سوتی ریشمی چادر۔" بیٹی کا یہ نام رکھ سکتے ہیں۔ البتہ! بہتر یہ ہے کہ بچیوں کے نام اُمہات المؤمنین یا دیگر صحابیات رضی اللہ عنہن یا بزرگ خواتین رحمۃ اللہ علیہن کے نام پر رکھے جائیں، کیونکہ شریعتِ مُطَہَّرہ نے نام رکھنے کا یہ اصول بیان کیا ہے کہ نام اچھا اور با معنی ہونا چاہیے۔ اولاد کا حق ہے کہ اس کا نام اچھا رکھا جائے، ایسا کرنے سے نام اور ان بزرگ ہستیوں کی برکت بھی اولاد کے شامل حال ہوگی اور اچھوں کے ناموں پر نام رکھنے کی ترغیب والی حدیث پاک پر عمل بھی ہوگا۔ قومی اردو لغت میں ہے "شیلا: پختہ پہاڑ، پتھر کا نیلا، چٹان۔ سوتی ریشمی چادر۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.