Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
حضور صلی اللہ علیہ وسلم اور اولیاء کرام کی شفاعت میں کیا فرق ہے؟
- Answered by
- مولانا عبد الرب شاکر عطاری مدنی
- Fatwa no.
- WAT-2921
- Issued
- 24 محرم الحرام 1446ھ / 31 جولائی 2024ء
Question
حضور صلی اللہ علیہ وسلم اور اولیاء کرام کی شفاعت میں کیا فرق ہے؟ برائے کرم دلیل کے ساتھ واضح کریں۔
Answer (beginning)
اللہ تعالیٰ کی طرف سے حضور صلی اللہ علیہ وسلم، دیگر انبیاء کرام علیہم السلام اور اولیاء کرام رحمہم اللہ وغیرہ سب کو شفاعت کرنے کا حق حاصل ہے، لیکن شفاعت کبریٰ کا حق اور مرتبہ صرف نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کو حاصل ہے اور یہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے خصائص میں سے ہے۔ شفاعت کبریٰ کا مقام یہ ہے کہ جب تک نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم شفاعت نہیں فرمائیں گے، شفاعت کا دروازہ نہیں کھلے گا اور کوئی بھی شفاعت نہیں کر سکے گا۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.