Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
اپنی بیوی سے اس کی پچھلی زندگی کے بارے میں پوچھ گچھ کرنا
- Answered by
- مولانا محمد فرحان افضل عطاری مدنی
- Fatwa no.
- WAT-2920
- Issued
- 24 محرم الحرام 1446ھ / 31 جولائی 2024ء
Question
میری بیوی کی میرے ساتھ دوسری شادی ہوئی ہے، کیا میں اپنی بیوی سے اس کے ماضی کے بارے میں پوچھ سکتا ہوں؟
Answer (beginning)
اولاً یہ بات ذہن نشین رہے کہ میاں بیوی کا رشتہ انتہائی حساس اور اعتقاد طلب ہے، اگر باہم اعتقاد بحال رہے تو یہ رشتہ بھی قائم اور اگر اعتقاد ٹوٹ جائے تو یہ رشتہ بھی ٹوٹ جاتا ہے، ایک دوسرے پر شک کرتے رہنا اور ایک دوسرے کے پوشیدہ معاملات کی ٹوہ میں لگے رہنا وغیرہ معاملات رشتے کو توڑ دیتے ہیں، حالانکہ زوجین کے درمیان تعلق کی رسی تو اتنی مضبوط ہونی چاہیے کہ آپس کی وقتی رنجشیں یا بدخواہوں کی بھاری تعداد مل کر بھی زور لگائے تو وہ نہ ٹوٹ سکے۔ لہذا اس رشتے کو بحال رکھنے کے لئے میاں بیوی کا ایسے معاملات سے بچنا ضروری ہے، جو رشتہ کو توڑنے کی جانب لے جائیں۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.