Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
ختنہ کے موقع پر مٹھائی بانٹنے کا حکم
- Answered by
- مولانا محمد علی عطاری مدنی
- Fatwa no.
- WAT-2906
- Issued
- 18 محرم الحرام 1446ھ / 25 جولائی 2024ء
Question
کیا بچے کے ختنہ کے موقع پر مٹھائی بانٹنا صحیح ہے؟
Answer (beginning)
ختنہ سنت اور شعائر اسلام میں سے ہے، جس کے ذریعے مسلم و غیر مسلم کے مابین امتیاز ہوتا ہے، اسی لئے اسے عرف عام میں مسلمان بھی کہا جاتا ہے، اس موقع پر خوشی کرنا، مٹھائی بانٹنا اور عزیز و اقارب اور دوست و احباب کی دعوت کرنا، بلا شبہ جائز ہے، البتہ اس موقع پر مٹھائی تقسیم کرنے کو ضروری سمجھنا غلط ہے۔ صدر الشریعہ مفتی امجد علی اعظمی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ فرماتے ہیں: ”ختنہ سنت ہے اور یہ شعار اسلام میں ہے کہ مسلم و غیر مسلم میں اس سے امتیاز ہوتا ہے اسی لیے عرف عام میں اس کو مسلمان بھی کہتے ہیں۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.