Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
میدانِ حشر میں جسم پر کپڑے ہوں گے یا نہیں؟
- Answered by
- مولانا محمد شفیق عطاری مدنی
- Fatwa no.
- WAT-2895
- Issued
- 15 محرم الحرام 1446ھ / 22 جولائی 2024ء
Question
حشر کے میدان میں سب برہنہ ہوں گے یا جسم پر کوئی کپڑا وغیرہ ہو گا؟
Answer (beginning)
بروز قیامت حشر کے میدان میں انبیائے کرام علیہم الصلوٰۃ والسلام، صحابہ کرام علیہم الرضوان، شہداء عظام اور اولیائے کرام علیہم الرحمٰن کے علاوہ سبھی مرد و عورت برہنہ (خُطُود) بدن ہوں گے، ستر چھپانے کے لئے ان کے بدن پر لباس وغیرہ نہیں ہو گا۔ لیکن یہ یاد رہے کہ اس وقت ہر شخص ایسی فکر میں مبتلا ہو گا کہ اسے دوسروں کی پرواہ نہیں ہوگی اور وہ ایک دوسرے کے ستر کو نہیں دیکھیں گے۔ اور انبیائے کرام علیہم الصلوٰۃ والسلام، صحابہ کرام، شہداء عظام اور اولیائے کرام علیہم الرضوان کا حشر لباس میں کیا جائے گا۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.