Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
سوگ کتنے دن تک کیا جاسکتا ہے؟
- Answered by
- مولانا محمد شفیق عطاری مدنی
- Fatwa no.
- WAT-2894
- Issued
- 16 محرم الحرام 1446ھ / 23 جولائی 2024ء
Question
سوگ کتنے دن تک جائز ہے؟
Answer (beginning)
شریعت مطہرہ میں کسی قریبی کے فوت ہونے پر تین دن تک سوگ کرنے کی اجازت ہے، تین دن سے زیادہ سوگ کرنا جائز نہیں، اور شوہر اپنی بیوی کو تین دن تک سوگ کرنے سے منع بھی کر سکتا ہے۔ البتہ جس عورت کا شوہر فوت ہو جائے صرف اس کے لئے ضروری ہے کہ وہ چار مہینے دس دن تک سوگ کرے۔ اور سوگ کے یہ معنی ہیں کہ ہر قسم کی زینت کو ترک کر دے۔ حدیث پاک میں ہے: ”عن أم عطية، أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: لا تجد امرأة على ميت فوق ثلاث، إلا على زوج، أربعة أشهر وعشرا، ولا تلبس ثوبا مصبوغا، إلا ثوب عصب“ ترجمہ: حضرت ام عطیہ رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا:…
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.