Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
وتر پڑھنے کا طریقہ کیا ہے ؟
- Answered by
- مولانا محمد ماجد علی مدنی
- Fatwa no.
- WAT-2890
- Issued
- 13 محرم الحرام 1446ھ / 20 جولائی 2024ء
Question
وتر پڑھنے کا طریقہ بیان کیجئے گا۔
Answer (beginning)
وتر تین رکعت ہے، جس میں قعدہ اولی واجب ہے۔ اس کے پڑھنے کا طریقہ یہ ہے کہ پہلی دور رکعت معمول کے مطابق (سورہ فاتحہ، سورت اور رکوع و سجود کے ساتھ) ادا کریں اور دوسری رکعت کے قعدے میں تشہد پڑھ کر سلام پھیرے بغیر فوراً تیسری رکعت کے لیے کھڑے ہو جائیں، سورہ فاتحہ اور کوئی سورت پڑھ کر تکبیر کہتے ہوئے کانوں تک ہاتھ اٹھا کر دوبارہ ہاتھ باندھ لیں، جیسے تکبیر تحریمہ میں کرتے ہیں اور اس کے بعد دعائے قنوت پڑھیں کہ دعائے قنوت کا پڑھنا واجب ہے، پھر رکوع و سجود اور قعدہ و تشہد کے ساتھ نماز مکمل کر لیں۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.