Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
عمرہ پرجانے والا مدینہ شریف میں کتنے دن قیام کرے؟
- Answered by
- مولانا محمد نور المصطفیٰ عطاری مدنی
- Fatwa no.
- WAT-2883
- Issued
- 12 محرم الحرام 1446ھ / 19 جولائی 2024ء
Question
عمرہ پر جانے والے افراد کو مدینہ شریف میں کتنے دن قیام کرنا چاہیے؟
Answer (beginning)
عمرہ پر جانے والے افراد کے لیے مدینہ شریف میں قیام کرنے کی کوئی خاص مدت لازم نہیں ہے۔ تاہم حدیث مبارک: "جو میری مسجد میں چالیس نمازیں پڑھے کہ ان کے بیچ میں کوئی نماز فوت نہ ہو تو اس کے لیے دوزخ سے آزادی، عذاب سے نجات، اور نفاق سے بریت یعنی آزادی لکھی جائے گی۔" کی فضیلت پانے کے لیے کم از کم آٹھ دن تک ضرور قیام کر لینا چاہیے، کہ اس عرصے میں چالیس نمازیں پوری ہو جائیں گی۔ اس سے زائد جتنا عرصہ باذوق و با ادب وہاں حاضر رہ سکیں بہتر ہے کہ ہر مسلمان کے لیے روضہ اقدس کی بار بار زیارت بہترین نیکی و محبوب ترین عمل، اور مدینہ طیبہ میں قیام ہر لفظ سعادت مندی ہے۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.