Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

جمعہ کے خطبہ کے دوران خطیب کی طرف دیکھنے کا حکم

Answered by
مولانا اعظم عطاری مدنی
Fatwa no.
WAT-2869
Issued
05 محرم الحرام 1446ھ / 12 جولائی 2024ء

Question

جمعہ کی دوپہر میں جب امام خطبہ دے رہا ہو تو کیا امام کی طرف دیکھنا چاہیے؟

Answer (beginning)

شرعی طور پر خطبہ جمعہ کے دوران خاموش رہنا اور اسے غور سے سننا واجب ہے اور اس دوران، کھانا، پینا، بات چیت کرنا وغیرہ ہر وہ کام جو خطبہ سننے میں مُخِل (خلل ڈالنے والا) ہو، وہ حرام ہے اگرچہ فی نفسہ وہ نیکی کا کام ہو، یہاں تک کہ گردن پھیر کر ادھر ادھر دیکھنے کو بھی فقہا کے کرام نے سننے میں مخل (خلل ڈالنے والا) شمار کیا اور ناجائز بتایا ہے۔ خطبہ جمعہ کے دوران خطیب کی طرف دیکھنا ضروری نہیں ہے بلکہ اس کی طرف رخ کر کے بیٹھنا سنت ہے کہ اس کی طرف رخ کر کے بیٹھنے میں وعظ و نصیحت کا فائدہ حاصل کرنا مقصود ہوتا ہے، لہذا خطبہ جمعہ کے دوران خطیب کی طرف رخ کر کے، بالکل خاموشی کے ساتھ ادھر ادھر دیکھے بغیر خطیب…

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.