Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
قربانی کے جانور کے حلق سے ذبح کے بعد انگوٹھی نکلی تو اس کا حکم
- Answered by
- ابو حفص مولانا محمد عرفان عطاری مدنی
- Fatwa no.
- WAT-2868
- Issued
- 05 محرم الحرام 1446ھ / 12 جولائی 2024ء
Question
ہم قربانی کا جانور لے کر آئے، ذبح کیا، تیسرے دن میری امی اس کی سری بنار ہی تھی تو اس کے حلق سے سونے کی انگوٹھی نکلی، ہم نے یہ جانور منڈی سے لیا تھا، جس سے لیا تھا اس کے بارے میں کوئی معلومات نہیں ہیں کہ کون تھا، کہاں سے آیا تھا، اب اس انگوٹھی کا کیا حکم ہے؟
Answer (beginning)
یہ انگوٹھی لفظ کے حکم میں ہے جیسا کہ کتب فقہ میں یہ مسئلہ بیان کیا گیا ہے کہ اگر مچھلی کے پیٹ میں انگوٹھی ملی تو وہ لفظ ہے۔ اور لفظ کا حکم یہ ہوتا ہے کہ اس کی تشہیر کی جائے، اگر مالک مل جائے، تو اسے واپس کرے، اگر مالک نہ ملے اور نطن غالب ہو جائے کہ مالک اب اسے تلاش نہ کرتا ہو گا، تو اب اگر محفوظ رکھنا چاہے تو محفوظ رکھ لے اور صدقہ کرنا چاہے تو صدقہ کر دے اور صدقہ والی صورت میں اگر خود فقیر شرعی ہو تو خود رکھ لے ورنہ کسی فقیر شرعی کو دے دے۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.