Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
فرشتوں اور جنات سے متعلق عقیدہ
- Answered by
- مولانا محمد ما جدر ضاعطاری مدنی
- Fatwa no.
- Web-1658
- Issued
- 21 شوال المکرم 1445ھ / 30 اپریل 2024ء
Question
فرشتے اور جنات کے متعلق ہمارا کیا عقیدہ ہونا چاہیے؟
Answer (beginning)
فرشتے اجسامِ نوری ہیں، اللہ تعالیٰ نے اُن کو یہ طاقت دی ہے کہ جو شکل چاہیں بن جائیں، کبھی وہ انسان کی شکل میں ظاہر ہوتے ہیں اور کبھی دوسری شکل میں۔ وہ وہی کرتے ہیں جو حکم الہی ہے، خدا کے حکم کے خلاف کچھ نہیں کرتے، نہ قصد، نہ سہو، نہ خطا، وہ اللہ (عز وجل) کے معصوم بندے ہیں، ہر قسم کے صغائر و کباڑ سے پاک ہیں۔ جنات آگ سے پیدا کیے گئے ہیں۔ ان میں بھی بعض کو یہ طاقت دی گئی ہے کہ جو شکل چاہیں بن جائیں، ان کی عمریں بہت طویل ہوتی ہیں، ان کے شریروں کو شیطان کہتے ہیں، یہ سب انسان کی طرح ذی عقل اور ارواح و اجسام والے ہیں، ان میں توالد و تناسل ہوتا ہے، کھاتے، پیتے، جیتے، مرتے ہیں۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.