Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
ناپاک واشنگ مشین کوپاک کرنے کا طریقہ
- Answered by
- ابو حفص مولانا محمد عرفان عطاری مدنی
- Fatwa no.
- WAT-2866
- Issued
- 03 محرم الحرام 1445ھ / 10 جولائی 2024ء
Question
اگر واشنگ مشین ناپاک ہو جائے، اور پائپ کے ذریعے دو تین مرتبہ اس طرح دھوئیں کہ پانی اس کے اوپر سے بہتا ہو اواشنگ مشین سے پائپ کے ذریعے نکل جائے تو کیا اس طرح واشنگ مشین کا وہ ناپاک حصہ پاک ہو جائے گا؟
Answer (beginning)
واشنگ مشین ان اشیاء میں سے ہے جس کے بعض حصوں میں سوراخ، لکیریں وغیرہ ایسی چیزیں ہوتی ہیں، جن سے نجاست اس کے اندر داخل ہو سکتی ہے، اور بعض حصے ایسے ہوتے ہیں، جن میں سوراخ، لکیریں وغیرہ کوئی ایسی چیز نہیں ہوتی، جس سے نجاست اندر داخل ہو سکے، بلکہ نجاست صرف ظاہری حصے پر ہی لگتی ہے، ہر دو طرح کی چیزوں کو پاک کرنے کا طریقہ مختلف ہے، جو کہ درج ذیل ہے: (1) جو چیز ایسی ہو کہ اس میں نجاست داخل ہو سکتی ہو اور اسے نچوڑنا بھی ممکن نہ ہو تو اسے پاک کرنے کا طریقہ یہ ہوتا ہے کہ اسے تین مرتبہ دھوئیں اور ہر بار اتنی دیر نچوڑ دیں کہ اس سے پانی نچنا بند ہو جائے، تیسری بار میں جب پانی نچنا بند ہو جائے گا تو وہ…
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.