Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
قضا نماز پڑھنے والے کے لئے تکبیرات تشریق کہنے کا حکم
- Answered by
- مولانا محمد ماجد علی مدنی
- Fatwa no.
- WAT-2847
- Issued
- 24 ذوالحجہ الحرام 1445ھ / 01 جولائی 2024ء
Question
اگر کوئی منفرد شخص ایام تشریق میں کوئی قضا نماز پڑھے تو اس پر اس قضا نماز کے بعد تکبیرات تشریق کہنا واجب ہے یا نہیں؟
Answer (beginning)
ایام تشریق میں اگر سابقہ قضا نماز پڑھے رہا ہے تو اس پر تکبیرات کہنا واجب نہیں، البتہ انہیں ایام میں ہونے والی قضا نماز جب اسی سال انہیں ایام میں ادا کر رہا ہو تو جماعت سے ادا کرنے کی صورت میں تکبیرات واجب ہیں اور منفرد ہونے کی صورت میں تکبیرات کہہ لینا بہتر ہے۔ رد المحتار میں ہے ”والمسألة رباعية فائتة غير العيد قضاها في أيام العيد، فائتة أيام العيد قضاها في غير أيام العيد، فائتة أيام العيد قضاها في أيام العيد من عام آخر، فائتة أيام العيد قضاها في أيام العيد من عامه ذلك، ولا يكبر إلا في الأخير فقط كذا في البحر“ ترجمہ: مسئلہ کی چار صورتیں ہیں، (۱) عید کے دنوں کے علاوہ میں فوت ہونے والی نماز،…
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.