Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

انبیاء کرام علیھم الصلاۃ و السلام سے وصالِ ظاہری کے بعد بھی معجزات کا ظہور

Answered by
مولانا عبد الرب شاکر عطاری مدنی
Fatwa no.
WAT-2841
Issued
27 ذوالحجہ الحرام 1445ھ / 04 جولائی 2024ء

Question

انبیاء کرام علیہم الصلوٰۃ والسلام کے بارے میں یہ بتایا گیا ہے کہ وہ اپنی اپنی قبروں میں حیات ہیں اور نماز پڑھتے اور رزق دے جاتے ہیں، ان پر ایک آن کے لیے وعدہ الہی پورا کرنے کے لیے موت طاری ہوئی، پھر دوبارہ زندہ کر دے گئے، اس میں سوال یہ ہے کہ کیا اب انبیاء کرام علیہم الصلوٰۃ والسلام معجزہ دکھا سکتے ہے؟

Answer (beginning)

جی ہاں! انبیاء کرام علیہم الصلوٰۃ والسلام سے ظاہری وصال کے بعد بھی معجزات صادر ہوتے ہیں، جس کی کئی مثالیں احادیثِ طیبہ میں موجود ہیں، جیسا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو جب قبر انور میں اتارا جا رہا تھا، تو اُس وقت آپ علیہ الصلوٰۃ والسلام کے لب ہائے مبارک جنبش فرما رہے تھے، جب قریب ہو کر سنا گیا، تو حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام یہ دعا کر رہے تھے: ”رَبِّ أُمَّتِي أُمَّتِي“ (یعنی رب کریم! میری اُمت میری اُمت)۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.