Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

امام حسن رضی اللہ عنہ کو سکھائی گئی دعائے قنوت وتر میں پڑھنا کیسا؟

Answered by
مولانا محمد شفیق عطاری مدنی
Fatwa no.
WAT-2831
Issued
22 ذوالحجہ الحرام 1445ھ / 29 جون 2024ء

Question

رسول پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت امام حسن رضی اللہ عنہ کو جو دعائے قنوت سکھائی تھی، کیا و تر میں وہ دعائے قنوت پڑھ سکتے ہیں؟

Answer (beginning)

یہ یاد رہے کہ و تر میں دعائے قنوت پڑھنا واجب ہے لیکن کوئی خاص دعا پڑھنا ضروری نہیں، لہذا احادیث پاک میں موجود دعا و دعاؤں کے علاوہ کوئی اور دعا پڑھ لے تو بھی دعائے قنوت پڑھنے والا واجب ادا ہو جائے گا، ہاں جو دعا میں نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم سے ثابت ہیں، وہ دعا میں پڑھنا زیادہ بہتر ہے، اور امام حسن رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو جو دعا حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام نے سکھائی وہ بھی چونکہ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم سے ثابت ہے تو اس کا پڑھنا بھی بہتر ہے۔ بہار شریعت میں ہے: ”دعائے قنوت کا پڑھنا واجب ہے اور اس میں کسی خاص دعا کا پڑھنا ضروری نہیں۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.