Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

قرآن مجید میں ترمیم نہیں ہوسکتی تو بقیہ آسمانی کتابوں میں ترمیم کیسے ہوگئی؟

Answered by
مولانا محمد ابوبکر عطاری مدنی
Fatwa no.
WAT-2820
Issued
19 ذوالحجہ الحرام 1445ھ / 26 جون 2024ء

Question

قرآن پاک کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اس میں ترمیم نہیں ہوسکتی، سوال یہ ہے کہ باقی آسمانی کتابیں بھی تو رب کا کلام ہی ہیں پھر ان میں ترمیم کیسے ہوگی؟

Answer (beginning)

سابقہ آسمانی کتابوں کے برعکس قرآن مجید کے تحریف سے محفوظ رہنے کی وجہ یہ ہے کہ پچھلی کتابوں کی حفاظت کی ذمہ داری اللہ کریم نے اسی امت کو سونپی تھی جس امت کی طرف اللہ نے وہ کتابیں اتاریں، وہ اپنی ذمہ داری کو نبھانے سکے اور ان کے بعض افراد نے اپنے مقاصد کے مطابق تبدیلیاں کر دیں جبکہ قرآن مجید کو تحریف و تبدیلی سے محفوظ رکھنے کا ذمہ، خود اللہ کریم نے لیا ہے، لہذا اس میں تحریف و تبدیلی ہونا ممکن نہیں ہے۔ اللہ کریم ارشاد فرماتا ہے ﴿إِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّكْرَ وَإِنَّا لَهُ لَحَافِظُونَ﴾ ترجمہ کنز العرفان: بیشک ہم نے اس قرآن کو نازل کیا ہے اور بیشک ہم خود اس کی حفاظت کرنے والے ہیں۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.