Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
حضور صلی اللہ تعالی علیہ و آلہ وسلم کا جنازہ کس نے پڑھایا ؟
- Answered by
- مولانا محمد شفیق عطاری مدنی
- Fatwa no.
- WAT-2813
- Issued
- 18 ذوالحجہ الحرام 1445ھ / 25 جون 2024ء
Question
حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کا جنازہ کس نے پڑھایا تھا؟
Answer (beginning)
نبی پاک صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کی نماز جنازہ کے بارے میں علمائے کرام کا اختلاف ہے۔ بعض کے نزدیک یہ ہے کہ نماز جنازہ معروف طریقے پر نہ ہوئی، جیسا کہ ہمارے ہاں پڑھی جاتی ہے، بلکہ لوگ گروہ در گروہ آتے جاتے اور در دو سلام اور دعائیں پڑھتے جاتے، جبکہ اکثر علمائے کرام نے اسی معروف نماز ہی کا قول کیا ہے جیسا کہ ہمارے ہاں پڑھی جاتی ہے، اور جب تک مسلمانوں کے پہلے خلیفہ سیدنا ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے دستِ حق پرست پر بیعت نہ ہوئی تھی، لوگ فوج در فوج آتے اور جنازہ اقدس پر نماز پڑھتے جاتے، جب بیعت ہو گئی، ولی شرعی سیدنا ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ مقرر ہوئے، انہوں نے جنازہ اقدس پر…
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.