Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
حجر اسود زمین پر اللہ کا دست قدرت ہے، روایت کا حوالہ
- Answered by
- مولانا محمد سعید عطاری مدنی
- Fatwa no.
- WAT-2764
- Issued
- 25 ذیقعدہ الحرام 1445ھ / 03 جون 2024ء
Question
حجر اسود زمین پر اللہ کا دست قدرت ہے، اس کے ذریعہ وہ اپنے بندوں سے مصافحہ فرماتا ہے، اس طرح کی کوئی روایت کتب حدیث میں موجود ہے؟
Answer (beginning)
جی ہاں! کتب حدیث میں یہ روایت موجود ہے۔ واضح رہے کہ اللہ رب العزت جسم و جسمانیت سے پاک ہے، حدیث پاک میں صرف بطور تمثیل ارشاد ہوا کہ حجر اسود کو چھونا گویا اللہ سے مصافحہ کرنے کے مترادف ہے، یہاں حقیقی ہاتھ اور حقیقی مصافحہ مراد نہیں ہے۔ صحیح ابن خزیمہ میں حضرت عبد اللہ ابن عمر و رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے، سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حجر اسود کے متعلق ارشاد فرمایا: ”و هو يمين الله التي يصفاح بها خلقه“ حجر اسود اللہ رب العزت کا دایاں دست قدرت ہے، جس کے ذریعہ وہ اپنی مخلوق سے مصافحہ کرتا ہے۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.