Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

میت کو غسل اور کفن دینے کی فضیلت

Answered by
ابوالفیضان مولانا عرفان احمد عطاری
Fatwa no.
WAT-2752
Issued
21 ذیقعدہ الحرام 1445ھ / 30 مئی 2024ء

Question

میت کو غسل دینے کی فضیلت حدیث کی روشنی میں بتادیں۔

Answer (beginning)

میت کو غسل دینے کی فضیلت کے متعلق حدیث پاک میں ہے: ”عن علي، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم من غسل ميتاً، وكفنه، وحنطه، وحمله، وصلى عليه، ولم يفش عليه ما رأى، خرج من خطيئته، مثل يوم ولدته أمه“ ترجمہ: حضرت علی کرم اللہ وجہہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جو کسی میت کو غسل دے، کفن پہنائے، خوشبو لگائے اور اس کو اٹھائے، نماز جنازہ پڑھے اور کوئی عیب وغیرہ دیکھے، تو اس کو ظاہر نہ کرے، وہ اپنی خطاؤں سے ایسے پاک صاف ہو جاتا ہے، جیسے وہ اپنی پیدائش کے دن خطاؤں سے پاک صاف تھا۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.