Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

زکوٰۃ کی رقم، جنازہ گاہ کی تعمیر میں خرچ کر نا

Answered by
ابو حفص مولانا محمد عرفان عطاری مدنی
Fatwa no.
WAT-2751
Issued
21 ذیقعدہ الحرام 1445ھ / 30 مئی 2024ء

Question

کیا زکوٰۃ کی رقم کو جنازہ گاہ کی تعمیر میں خرچ کر سکتے ہیں یا نہیں؟

Answer (beginning)

زکوٰۃ کی ادائیگی کے لیے کسی مستحق زکوٰۃ کو، زکوٰۃ کی رقم کا مالک بنانا شرط ہوتا ہے، جبکہ جنازہ گاہ کی تعمیر میں زکوٰۃ کی رقم لگانے کی صورت میں یہ شرط نہیں پائی جا سکتی، لہذا زکوٰۃ کی رقم کو جنازہ گاہ کی تعمیر میں خرچ نہیں کر سکتے اور اس سے زکوٰۃ بھی ادا نہیں ہوگی۔ اگر جنازہ گاہ کی تعمیر کرنی ہو تو زکوٰۃ کی رقم کے علاوہ، نفلی صدقات و عطیات سے تعمیر کر دی جائے، اس کیلئے زکوٰۃ کی رقم ہر گز استعمال نہ کی جائے۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.