Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

اللہ تعالی پاک کو رب الارباب کہنا کیسا؟

Answered by
مولانا محمد انس رضاعظاری مدنی
Fatwa no.
WAT-2740
Issued
14 ذیقعدہ الحرام 1445ھ / 23 مئی 2024ء

Question

اللہ عزوجل کو رب الارباب کہنا کیسا، جیسا کہ دلائل الخیرات میں ہے؟

Answer (beginning)

اللہ تعالیٰ کو رب الارباب کہنا جائز ہے کہ رب الارباب کا مطلب ہے "تمام پالنے والوں کا پالنے والا" اور اس سے مراد اللہ تعالیٰ کی ذات ہے۔ دلائل الخیرات میں مکمل عبارت یوں ہے "وَهِيَ مِنْ أَهَمِّ الْمُهَمَّاتِ لِمَنْ يُرِيدُ الْقُرْبَ مِنْ رَبِّ الْأَرْبَابِ" کہ یہ کتاب اہم ترین امور سے بھی اہم ہے اس شخص کے لئے جو رب الارباب یعنی اللہ عزوجل کا قرب حاصل کرنا چاہتا ہو۔ فتاویٰ شارح بخاری میں سوال ہوا کہ "کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل میں کہ خداوند قدوس کے لیے رب الارباب کا لفظ استعمال کرنا درست ہے یا نہیں، نیز جو شخص اسے شرک بتائے اس کے لیے کیا حکم ہے؟

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.