Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
محمد ثاقب علی نام رکھنا درست ہے؟
- Answered by
- ابوالفیضان مولانا عرفان احمد عطاری
- Fatwa no.
- WAT-2735
- Issued
- 30 شوال المکرم 1445ھ / 09 مئی 2024ء
Question
ہمارا بچہ پیدا ہوا ہے، اس کا نام ہم نے محمد ثاقب علی رکھا ہے، کیا ٹھیک ہے؟
Answer (beginning)
محمد ثاقب علی نام رکھنا، درست ہے، البتہ بچے کا نام رکھنے میں بہتر یہ ہے کہ اولاً بیٹے کا نام صرف 'محمد' رکھا جائے، کیونکہ حدیث پاک میں 'محمد' نام رکھنے کی فضیلت اور ترغیب ارشاد فرمائی گئی ہے اور ظاہر یہ ہے کہ یہ فضیلت تنہانام محمد رکھنے کی ہے، پھر پکارنے کے لیے لڑکے کا نام انبیائے کرام علیہم الصلوٰۃ والسلام کے اسائے مبارک اور صحابہ کرام و تابعین عظام اور بزرگان دین رضوان اللہ تعالیٰ علیہم اجمعین نیک لوگوں کے ناموں میں سے کوئی نام رکھا جائے کہ حدیث پاک میں اچھوں کے نام پر نام رکھنے کی ترغیب ارشاد فرمائی گئی ہے۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.