Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

عورت کے پستان سے نکلنے والی رطوبت کا حکم

Answered by
ابو حفص مولانا محمد عرفان عطاری مدنی
Fatwa no.
WAT-2727
Issued
12 ذوالقعدہ الحرام 1445ھ / 21 مئی 2024ء

Question

غیر شادی شدہ عورت کے پستان سے اگر سفید رنگ جیسی کوئی رطوبت نکلے تو یہ پاک ہو گی یا ناپاک؟ اور اس سے وضو اور غسل کا کیا حکم ہو گا؟

Answer (beginning)

عورت شادی شدہ ہو یا غیر شادی شدہ اس کے پستان سے نکلنے والی سفید رنگ کی رطوبت اگر کسی بیماری یا درد کی وجہ سے نکلے تو ناپاک ہو گی اور اس سے وضو ٹوٹ جائے گا، اور اگر یہ رطوبت بغیر کسی بیماری اور درد کے ویسے ہی نکلے یا وہ دودھ ہو تو یہ پاک ہے اور اس سے وضو بھی نہیں ٹوٹے گا۔ پستان سے بیماری کے سبب پہنچنے والی رطوبت ناپاک ہو گی اور وضو توڑ دے گی، جیسا کہ غنیمتک مت عملی میں ہے: ”کل ما یخرج من علّة من أی موضع کان کالاذن والندی والسرّة ونحوها فانہ ناقض علی الاصح لانه صدید“ ترجمہ: ہر وہ رطوبت جو کسی بھی جگہ سے بیماری کی وجہ سے نکلے، جیسے کان، پستان، ناف وغیرہ سے، تواصح قول کے مطابق وہ رطوبت وضو کو توڑ…

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.