Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

ذبح کے وقت جانور ٹھنڈا ہونے سے پہلے اس کی گردن توڑنا

Answered by
ابو حفص مولانا محمد عرفان عطاری مدنی
Fatwa no.
WAT-2723
Issued
11 ذوالقعدہ الحرام 1445ھ / 20 مئی 2024ء

Question

قصاب لوگ جانور کے ذبح ہونے کے بعد اس کے ٹھنڈ ہونے سے پہلے ہی اس کی گردن مروڑ کے توڑ دیتے ہیں تاکہ جلدی جان چلی جائے، تو ایسا کرنا کیسا ہے؟ اور اس کا شرعی حکم کیا ہے؟

Answer (beginning)

قصاب کا جانور کے ٹھنڈ ہونے سے پہلے اس کی گردن توڑنا، یہ بلا وجہ جانور کو تکلیف پہنچانا ہے جو کہ مکروہ ہے، جانوروں پر اس طرح کے مظالم ہر گز نہ کئے جائیں، جو شخص قصاب کو اس سے روکنے کی قدرت رکھتا ہو، اس کے لیے ضروری ہے کہ وہ جانور کو ایذا پہنچانے سے روکے، البتہ ان افعال سے جانور میں کوئی کراہت نہیں آئے گی، اس کا کھانا بہر صورت حلال ہی ہو گا۔ جانور کو بلا وجہ تکلیف پہنچانے سے متعلق، ہدایہ میں ہے: "أن ما فيه زيادة إيلام لا يحتاج إليه في الذكاة مكروه...

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.