Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

عورت حیض کی حالت میں درود تاج و درود تنجینا جیسے درود پڑھ سکتی ہے؟

Answered by
مولانا محمد سعید عطاری مدنی
Fatwa no.
WAT-2716
Issued
08 ذوالقعدہ الحرام 1445ھ / 17 مئی 2024ء

Question

عورت شرعی عذر والے ایام میں درود تنجینا اور درود تاج جیسے درود پڑھ سکتی ہے؟

Answer (beginning)

جی ہاں! پڑھ سکتی ہے، کوئی حرج نہیں، لیکن بہتر یہ ہے کہ وضو یا کلی کر کے پڑھے اور اگر بغیر وضو اور بغیر کلی کیے ہی پڑھ لیا تب بھی حرج نہیں۔ چنانچہ بہار شریعت میں ہے ”قرآن مجید کے علاوہ اور تمام اذکار کلمہ شریف، درود شریف وغیرہ پڑھنا بلا کر اہت جائز بلکہ مستحب ہے اور ان چیزوں کو وضو یا کلی کر کے پڑھنا بہتر اور ویسے ہی پڑھ لیا جب بھی حرج نہیں اور ان کے چھونے میں بھی حرج نہیں۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.