Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

خاور نام رکھنا

Answered by
مولانا محمد علی عطاری مدنی
Fatwa no.
WAT-2685
Issued
18 شوال المکرم 1445ھ / 27 اپریل 2024ء

Question

خاور نام رکھنا کیسا؟ کیا یہ کسی صحابی کا نام ہے؟

Answer (beginning)

خاور کسی صحابی کا نام ہونا، تلاش کے باوجود نہیں مل سکا، اور خاور کا معنی ہے "مشرق، سورج" لہذا معنی کے اعتبار سے یہ نام رکھنا جائز ہے۔ البتہ ابھرتے یہ ہے کہ اولاً بیٹے کا نام صرف "محمد" رکھیں، کیونکہ حدیث پاک میں "محمد" نام رکھنے کی فضیلت اور ترغیب ارشاد فرمائی گئی ہے اور ظاہر یہ ہے کہ یہ فضیلت تنہا نام محمد رکھنے کی ہے، پھر پکارنے کے لیے لڑکے کا نام انبیائے کرام علیہم الصلوٰۃ والسلام کے اساتذہ مبارکہ اور صحابہ کرام و تابعین عظام اور بزرگان دین رضوان اللہ تعالیٰ علیہم اجمعین نیک لوگوں کے ناموں میں سے کوئی نام رکھ لیجیے کہ حدیث پاک میں انھوں نے نام پر نام رکھنے کی ترغیب ارشاد فرمائی گئی ہے۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.