Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
شافعی امام فجر میں قنوت نازلہ پڑھے تو حنفی کیسے اقتداء کرے ؟
- Answered by
- ابو حفص مولانا محمد عرفان عطاری مدنی
- Fatwa no.
- WAT-2665
- Issued
- 24 رمضان المبارک 1445ھ / 04 اپریل 2024ء
Question
میں حنفی ہوں اور میرے گھر کے قریب ایک مسجد ہے، جس میں فجر کی نماز کبھی حنفی امام پڑھاتے ہیں اور کبھی شافعی امام پڑھاتے ہیں، شافعی امام نماز فجر کی دوسری رکعت میں رکوع کے بعد دعا کیلئے ہاتھ اٹھاتے ہیں اور دعا پڑھتے ہیں۔ کیا میں شافعی امام کے پیچھے ان کے طریقے کے مطابق فجر کی نماز ادا کر سکتا ہوں؟ کیا ان کے پیچھے میری نماز ہو جائے گی یا نہیں؟
Answer (beginning)
حنفی شخص کی شافعی امام کے پیچھے نماز کے درست ہونے اور نہ ہونے سے متعلق کچھ تفصیل ہے، بعض صورتوں میں اقتدا جائز نہیں، جبکہ بعض صورتوں میں اقتدا کی جاسکتی ہے۔ تفصیل اس کی یہ ہے کہ: اگر حنفی کو شافعی امام کے متعلق یہ معلوم ہو کہ اس نے اس خاص نماز میں حنفی مذہب کے مطابق، طہارت یا نماز یا امامت کی کسی شرط یا فرض کی رعایت نہیں کی تو اس کے پیچھے حنفی کی نماز باطل ہے یعنی اصلاً نماز ہی ادا نہیں ہوگی۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.