Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
کرسی پر بیٹھے بیٹھے اونگھ آجائے تو وضو ٹوٹ جاتا ہے؟
- Answered by
- مولانا محمد نوید چشتی عطاری
- Fatwa no.
- WAT-2658
- Issued
- 13 شوال المکرم 1445ھ / 22 اپریل 2024ء
Question
کرسی پر بیٹھے کر ٹیک لگا کر کتاب یا تسبیح پڑھ رہے ہوں اور اونگھ آجائے تو کیا وضو ٹوٹ جائے گا؟
Answer (beginning)
اولاً تو یہ یاد رہے کہ اونگھ سے وضو نہیں ٹوٹتا جبکہ ایسا ہوشیار رہے کہ پاس کے لوگ جو باتیں کرتے ہوں اکثر پر مطلع ہو، اگرچہ بعض سے غفلت بھی ہو جاتی ہو۔ نیز سونے سے وضو ٹوٹے میں بھی یہ شرط ہے کہ بندہ اس حالت پر سوئے کہ اس کے سرین زمین وغیرہ پر خوب تھے ہوئے نہ ہوں، لہذا کرسی پر بیٹھے بیٹھے کسی کو اونگھ آجائے جبکہ ایسا ہوشیار رہے کہ پاس کے لوگ جو باتیں کرتے ہوں اکثر پر مطلع ہو، اگرچہ بعض سے غفلت بھی ہو جاتی ہو، تو اس سے وضو نہیں ٹوٹے گا۔ اور اگر کرسی پر بیٹھے بیٹھے سو جائے اور اس کے سرین خوب تھے ہوئے ہوں تو اس صورت میں سونے سے بھی وضو نہیں ٹوٹے گا۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.