Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

مسجد میں غسل خانہ نہ ہو تو معتکف کا غسل کے لیے باہر جانا

Answered by
مولانا محمد سعید عطاری مدنی
Fatwa no.
WAT-2632
Issued
21 رمضان المبارک 1445ھ / 01 اپریل 2024ء

Question

مسجد میں غسل خانہ نہیں ہے، صرف وضو خانہ بنا ہوا ہے تو کیا معتکف کو وضو خانے میں غسل کرنا ہو گا یا گھر جا کر غسل کرنے کی اجازت ہوگی؟

Answer (beginning)

اگر مسجد کے وضو خانے یا استخفاف نے وغیرہ میں غسل کرنا ممکن ہو، یعنی پردہ کر کے کیا جا سکتا ہو، یا کم از کم کسی بڑے شب میں اس طرح غسل کیا جا سکتا ہو کہ مسجد میں غسل کا پانی بالکل نہیں گرے گا، تو پھر ایسی صورت میں مسجد سے باہر (گھر وغیرہ) نہیں جا سکتے اور اگر ممکن نہ ہو تو صرف فرض غسل (مثلاً احتلام کی وجہ سے غسل) کرنے کے لیے مسجد سے باہر جانے کی اجازت ہے۔ فرض غسل کے علاوہ غسل کے لیے باہر جائیں گے تو اعتکاف ٹوٹ جائے گا۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.