Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
سوتے وقت سرمہ لگانے کا حکم اور طریقہ
- Answered by
- مولانا محمد سجاد عطاری مدنی
- Fatwa no.
- WAT-2631
- Issued
- 21 رمضان المبارک 1445ھ / 01 اپریل 2024ء
Question
میرا سوال یہ ہے کہ کیا رات میں سوتے وقت سرما لگانا سنت ہے؟ اور سرما لگانے کا سنت طریقہ کیا ہے؟
Answer (beginning)
سوتے وقت سرما استعمال کرنا سنت ہے، چنانچہ جامع ترمذی میں ہے: ”عن ابن عباس، قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: خير ما اكتحلتم به الأئمة، فإنه يجلو البصر وينبت الشعر وكان لرسول الله صلى الله عليه وسلم مكحلة يكحل بها عند النوم ثلاثا في كل عين“ ترجمہ: حضرت سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو سرما تم لگاؤ ان میں بہترین اُلٹہ سرما ہے، کیونکہ یہ نگاہ کو روشن کرتا اور پلکیں اُگاتا ہے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک سرما دانی تھی جس میں سے سوتے وقت ہر آنکھ میں تین سلائیاں لگاتے تھے۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.