Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

عورت سے بات کرتے ہوئے احتلام ہو جائے تو روزے کا حکم

Answered by
ابوالفیضان مولانا عرفان احمد عطاری
Fatwa no.
WAT-2626
Issued
26 رمضان المبارک 1445ھ / 06 اپریل 2024ء

Question

عورت سے بات کرتے ہوئے احتلام ہو جائے تو روزہ ٹوٹ جائے گا یا نہیں؟

Answer (beginning)

اگر عورت کو چھوٹے بغیر، صرف بات چیت کرنے کی وجہ سے انزال ہو گیا، تو اس سے روزہ نہیں ٹوٹے گا۔ البتہ اگر عورت پاس موجود تھی اور اسے بلا حاصل چھوٹا ایسے کپڑے وغیرہ کے اوپر سے چھوٹا جس سے بدن کی گرمی محسوس ہوئی اور انزال ہو گیا، تو روزہ ٹوٹ جائے گا اور اگر ایسے موٹے کپڑے کے اوپر سے چھوٹا کہ بدن کی گرمی محسوس نہ ہوئی اور انزال ہو گیا، تو روزہ نہیں ٹوٹے گا۔ چنانچہ ملتقی الابر میں ہے: ”أوقبل أولمس أن أنزل أفطر“ یعنی مرد نے عورت کا بوسہ لیا یا چھوٹا اگر انزال ہو گیا تو روزہ ٹوٹ جائے گا۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.