Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

کیا غسل کرنے سے وضو بھی ہو جاتا ہے؟

Answered by
مولانا محمد بلال عطاری مدنی
Fatwa no.
WAT-2615
Issued
22 رمضان المبارک 1445ھ / 02 اپریل 2024ء

Question

میرا بیٹا گرمی کی وجہ سے نہاتا ہے تو وضو نہیں کرتا ہے اور کہتا ہے کہ نہانے سے وضو کے فرض ادا ہو جاتے ہیں، تو کیا اس طرح وضو ہو جاتا ہے؟

Answer (beginning)

اگر اس طرح نہایا جائے کہ وضو میں دھوئے جانے والے تین اعضاء (یعنی چہرہ، کہنیوں سمیت دونوں ہاتھ، ٹخنوں سمیت دونوں پاؤں) دھل جائیں اور کم از کم چوتھائی سر پر پانی بہہ جائے یا مسح کر لیا جائے، تو وضو بھی ہو جائے گا۔ سنن الترمذی میں ہے ”عن عائشة، أن النبي صلى الله عليه وسلم كان لا يتوضأ بعد الغسل“ ترجمہ: حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم غسل کے بعد وضو نہیں کرتے تھے۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.