Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

عورت کا سوراخ والی چادر اوڑھ کر نماز پڑھنا

Answered by
مولانا محمد سعید عطاری مدنی
Fatwa no.
WAT-2602
Issued
17 رمضان المبارک 1445ھ / 28 مارچ 2024ء

Question

اسلامی بہن کا ایسی چادر میں نماز پڑھنا جس میں بعض جگہ چھید (سوراخ) ہوں، کیا ہے؟

Answer (beginning)

عورت کے لیے چہرے، دونوں ہاتھوں اور دونوں پاؤں کے علاوہ سارے بدن کو نماز میں چھپانا فرض ہے، اگر چادر کے نیچے کپڑا نہ ہو اور سوراخ بھی بڑا ہو کہ جس سے بدن یا بال نظر آ رہے ہوں، تو اس میں درج ذیل تفصیل ہوگی: ◆ اگر کسی عضو کا چوتھائی حصہ کھلا ہوا ہے تو اس میں نماز نہیں ہوگی۔ ◆ یونہی اگر کسی ایک عضو کا چوتھائی حصہ تو نہیں کھلا ہو اگر جگہ جگہ سوراخ ہیں اور ان سے مختلف اعضاء کا تھوڑا تھوڑا حصہ کھلا ہوا ہے، تو اگر ان کھلے ہوئے حصوں کو جمع کیا جائے اور وہ جتنے حصے کھلے ہوئے ہیں، سب کا مجموعہ ان میں سے سب سے چھوٹے حصے کی چوتھائی کے برابر ہو تو بھی نماز نہ ہوگی۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.